اسلام آباد (جیوڈیسک) ریسکیو حکام کے مطابق رات گئے اسلام آباد کے علاقے روات میں ٹرالر کی ٹکر سے 3 موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گئے جبکہ واقع میں ٹریلر کو بھی آگ لگ گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد مشروب کمپنی کے ملازم تھے جو ڈیوٹی کے بعد گھر جا رہے تھے۔
حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔