اسلام آباد میں سونامی کی تیاریاں مکمل، بارش کے باوجود شرکا کی آمد کا سلسلہ جاری

PTI

PTI

اسلام آباد (جیوڈیسک) 11 مئی 2013 کے عام انتخابات میں دھاندلی کے خلاف تحریک انصاف کی جانب سے آج کے احتجاجی جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ جلسے میں شرکت کے لئے ملک بھر سے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے۔

وفاقی دارالحکومت کے ڈی چوک پر پاکستان تحریک انصاف کے احتجاجی جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، جلسہ گاہ میں 40 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں، میڈیا اور پارٹی قیادت کے لئے دو الگ الگ اسٹیج بنائے گئے ہیں۔

جب کہ سڑک کے دونوں اطراف قناتیں لگائی گئی ہیں۔ بارش اور آندھی کے باوجود کارکنوں کا جوش و خروش دیدنی ہے اور پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف شہروں سے عوام کی بڑی تعداد ڈی چوک پہنچنا شروع ہوگئی ہے۔