اسلام آباد: دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کے نواحی علاقے روات میں جرگے کے دوران دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ سہالہ کے علاقے روات میں پانی کی موٹر کا تنازٕع حل کرنے کے لئے جرگہ بلایا گیا تھا۔ جرگے کے دوران دونوں گروپوں کے درمیان تکرار ہو گئی جس کے بعد ایک گروپ نے فائرنگ کر دی جبکہ دوسرے گروپ نے چھریوں سے حملہ کر دیا۔

تصادم میں گل رحمان اور غفار نامی شخص جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔ زخمیوں اور میتیوں کو پمز اسپتال اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔