اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں امدادی ٹیموں نے کے ٹو پر لاپتہ ہونے والے کوہ پیماں کو جاں بحق قرار دے دیا۔ نیوزی لینڈ کے دو کوہ پیما مارٹن والٹر اور ڈینالی والٹر دو روز قبل کے ٹو سر کرتے ہوئے برفانی طوفان کا شکار ہوگئے تھے۔ امدادی ٹیم کو دونوں کوہ پیماں کے خیمے اور دیگر سازو سامان مل گیا ہے۔
کوہ پیماں کی ایک نمائندہ تنظیم الپائن کلب آف پاکستان کے ترجمان قرار حیدری نے بتایا کہ پاکستان کی تمام چوٹیوں پر موسم خراب ہونے کے باعث کوہ پیماں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ قرار حیدری کا کہنا تھا کہ دونوں کوہ پیماں کو دیگر کوہ پیماں نے کیمپ تھری سے واپس آنے کا مشورہ دیا تھا لیکن وہ نہیں مانے اور حادثے کا شکار ہوگئے۔