انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اسلام آباد واقعہ کے مرکزی کردارسکندر کی اہلیہ کنول کی درخواست ضمانت چار ستمبر تک ملتوی کر دی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج عتیق الرحمان نے کنول کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ وکلا کی ہڑتال کے باعث کنول کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ جس کے باعث درخواست ضمانت کی سماعت چار ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔
دوسری جانب بہارہ کہو خودکش حملہ کیس کے گرفتار پانچ ملزمان کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے مقدمے کی سماعت چھ ستمبر تک ملتوی کردی اور آئندہ پیشی پر پولیس کو مقدمے کا چالان عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا۔