دبئی (جیوڈیسک) پاکستان سپرلیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک رن سے ہرادیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم 165 رنز کا ہدف عبور نہ پائی اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔ کوئٹہ کی جانب سے کیون پیٹرسن 69 اور احمد شہزا د59 رنز بناکر نمایاں رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد سمیع نے احمد شہزاد کی قیمتی وکٹ لی، انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کھیلے گئے آج کے دوسرے میچ کا ٹاس کوئٹہ کے کپتان سرفراز نے جیتا اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
اسلام آباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 165رنز بنائے۔ جس میں حسین طلعت کی 56رنز کی شانداراننگ شامل تھی۔ان کے علاوہ کپتان مصباح الحق 25،شین واٹسن 29اور بریڈہیڈن 22رنز کے ساتھ قابل ذکر بیٹسمین تھے۔
کوئٹہ کی جانب سے ذوالفقار بابر اور انور علی نے دو دو جبکہ حسن خان اور تیسارا پریرا نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔