دبئی (جیوڈیسک) اسلام آباد یونائیٹڈ کے اہم کھلاڑی شین واٹسن ان فٹ ہونے کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ سے باہر ہوگئے جب کہ وہ کل آسٹریلیا واپس روانہ ہوجائیں گے۔
متحدہ عرب امارات میں جاری پاکستان سپر لیگ کا سفر کامیابی سے جاری ہے جس میں قومی ٹیم کے اہم کھلاڑیوں سمیت ملکی و غیر ملکی کھلاڑی بھی حصہ لے رہے ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے شین واٹس پٹھوں میں کھچاؤ کے باعث پاکستان سپر لیگ سے باہر ہوگئے ہیں جب کہ وہ کل دبئی سے واپس اپنے ملک آسٹریلیا روانہ ہوجائیں گے۔
آسٹریلین آل راؤنڈرز شین واٹسن کی پی ایس ایل میں اب تک کارکردگی انتہائی شاندار رہی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا گزشتہ میچ میں انہوں نے شرجیل خان کے ساتھ مل کر پاکستان سپر لیگ کی سے بڑی شراکت داری کا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کروایا۔
واضح رہے پاکستان کے پہلی ٹی ٹوئنٹی لیگ میں 5 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں کراچی کنگز، اسلام آباد یونائٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی اور لاہور قلندرز شامل ہیں۔