اسلام آباد (جیوڈیسک) ایف آئی اے اسلام آباد نے امریکی ویزوں کے لیے جعلی دستاویزات تیار کرنے وا لے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ ملزم نے 250 درخواستوں کے لیے جعلی دستاویزات تیار کیں ،50 لوگ ویزہ کے حصول میں کامیاب بھی ہوئے۔
ایف آئی اے اسلام آباد زون کی کارروائی میں کوٹلی آزاد کشمیر کے رہائشی راجہ شفیق نامی شخص کو گزشتہ رات گرفتار کیا گیا، ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے امریکی ویزاکے حصول کے لیے 250 درخواستیں دستاویزات سمیت تیاریں کیں ،امریکی ویزہ کے درخواست دہندہ خضرحیات نامی شخص سے تحقیقات کے بعد ملزم کا پتہ چلا۔
250 درخواستوں میں سے 50 لوگ ویزہ کے حصول میں کامیاب بھی ہوئے ، درخواست گزار مجموعی طور پر 20 ہزار امریکی ڈالرز کے عوض ویزہ حاصل کرتے رہے۔ ویزہ کے لیے ایجنٹ کو 9ہزار امریکی ڈالر ادا کیے جاتے۔ ویزہ کے حصول کے لیے درخواستوں میں ایڈریس ،رابطہ نمبرز اور امریکی اسپانسرز سے متعلق غلط معلومات فراہم کی گئیں۔