اسلام آباد: نیشنل پارٹی پنجاب کے صدر ایوب ملک اور جنرل سیکرٹری طالب حسین نے تونسہ میں قائداعظم یونیورسٹی میں طلباء پر ریاستی تشدد کرنے،طلباء کوزدوکوب کرنے اور خوف وہراساں کرنے کی پرزور مذمت کی ہے۔
میڈیاکے نام جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی متاثرین طلباء کے ساتھ ہے اور اس واقعہ پر تشویش رکھتی ہے کہ اگر تعلیمی اداروں میں غنڈہ عناصرجیسے اقدام اورخوف وہراس کی فضاء قائم ہوجائے تو قوم کے معمار اپنے مستقبل پر تحفظات کااظہارکرتے ہیں۔نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ یونیورسٹی انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے طلباء کے خلاف بنائے مقدمات ختم کرکے رہاکیاجائے اور اس واقعہ کے ذمہ داران کو فوری گرفتار کرکے کارروائی کی جائے اور طلباء کو تحفظ فراہم کیا جائے۔مزید براں نیشنل پارٹی لاہور کے زیراہتمام طلباء کے حق میںپرامن احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔