اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد نامعلوم افراد نے شیخ رشیداحمد کی گاڑی پر فائرنگ کردی تاہم عوامی مسلم لیگ کے سربراہ محفوظ رہے۔ شیخ رشید احمد راولپنڈی سے اسلام آباد جا رہے تھے کہ زیرو پوائنٹ کے قریب نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔
ایک گولی گاڑی کے پچھلے حصے میں لگی تاہم عوامی مسلم لیگ کے سربراہ محفوظ رہے۔ شیخ رشید نے واقعہ کا مقدمہ درج کرنے کیلئے تھانہ آبپارہ میں درخواست جمع کرا دی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان پر ہونے والا یہ پانچواں حملہ ہے انہیں کسی پر شک ہے اور نہ ہی کوئی دھمکی ملی وہ پنجاب حکومت کی فراہم کردہ سیکورٹی سے بھی مطمئن ہیں۔