اسلام آباد : نامعلوم شخص کی پمز ہسپتال میں فائرنگ، نرس زخمی

Firing

Firing

اسلام آباد (جیوڈیسک) پمز ہسپتال کے ترجمان کے مطابق زخمی ہونے والی نرس کی عمر 22 سال ہے جو نرسنگ میں تھرڈ ائیر کی طالبہ ہے۔

متاثرہ نرس ہسپتال سے واپس نرسنگ ہاسٹل جا رہی تھی کہ ایک نامعلوم شخص نے اسے گولی مار دی جو اس کے پیٹ میں لگی۔

زخمی نرس کو فوری طور پر پمز کے شعبہ ایمرجنسی میں داخل کرا دیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔