اسلام آباد: نا معلوم افراد نے نمل یونیورسٹی کے پروفسیر کو قتل کر دیا

Police

Police

اسلام آباد (جیوڈیسک) پولیس ذرائع کے مطابق دو نا معلوم مسلح افراد نے ترنول کے علاقہ میں نمل یونیورسٹی کے پروفسیر خالد خان کے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور انہیں قتل کر دیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے پروفیسر کو قتل کرنے سے پہلے ان کے گھر سے ان کی موجودگی کے بارے مکمل معلومات حاصل کیں۔ پولیس کا کہنا ہے واقعہ ٹارگٹ کلنگ بھی ہو سکتا ہے۔