لاہور (جیوڈیسک) آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج جمعرات کے روز مری، گلیات، وادی نیلم، مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں برفباری کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بادل چھائے رہنے کے علاوہ کشمیراورگلگت بلتستان میں کہیں کہیں جبکہ بالائی خیبر پختونخواہ (مالاکنڈ،ہزارہ، کوہاٹ، پشاور ڈویژن)، اسلام آباد، بالائی پنجاب (سرگودھا، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژن) میں چند ایک مقاما ت پر گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ ملتان اور بہاولپور ڈویژن میں ایک دو مقامات پر ہلکی بارش یا بوند اباندی ہو سکتی ہے۔آج مری، گلیات، وادی نیلم، مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں برفباری کی توقع ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخواہ، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا۔