اسلام آباد: شادی ہال میں گیس سلنڈر کا دھماکا ، 3 افراد زخمی

Gas Cylinders Explosive

Gas Cylinders Explosive

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں کھنہ پل کے علاقے میں واقع شادی ہال میں گیس سلنڈر کا دھماکا ہوا، دھماکے میں 3 افراد زخمی گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا شادی ہال کے تہہ خانے میں گیس سلنڈر کے پھٹنے سے ہوا، دھماکے کے باعث قریب قائم دکانوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا اور ان کے شیشے ٹوٹ گئے۔

دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، عینی شاہدین کے مطابق زخمی ہونے والے افراد شادی ہال کے ملازم ہیں۔