اسلام آباد میں خاتون نے شوہر اور 3 بچیوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) سیکٹر جی سکس میں خاتون نے گھریلو جھگڑے پر شوہر اور 3 بچیوں کو قتل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔

اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس کے رہائشیوں نے پولیس کو ایک مکان سے فائرنگ کی اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس مکان میں داخل ہوئی تو اسے اندر سے ایک خاتون، مرد اور 3 بچیوں کی لاشیں ملیں جب کہ ایک بچہ زخمی تھا، پولیس نے فوری طور پر لاشوں اور زخمی بچے کو اسپتال پہنچایا جہاں زخمی بچے کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

پولیس نے کہا ہے کہ زخمی بچے نے بیان ریکارڈ کرایا ہے جس کے مطابق اس کی والدہ کوثر شاہدہ اور والد فاروق خٹک کے درمیان جھگڑا رہتا تھا، صبح ناشتے کے وقت بھی دونوں میں جھگڑا ہوا، اس دوران اس کے والد بچوں کو باہر لے جارہے تھے کہ والدہ نے فائرنگ کرکے پہلے والد کو گولیاں ماری پھر چاروں بچوں پر فائرنگ کردی۔