ایل پی جی کی قیمت ساڑھے تین روپے فی کلو کم

LPG

LPG

اسلام آباد (جیوڈیسک) عالمی منڈی میں نرخ گرنے کے بعد ملک میں ایل پی جی کی قیمت ساڑھے تین روپے فی کلو کم کر دی گئی ہے۔ نئی قیمت کا اطلاق تین اکتوبر سے ہو گا۔ آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق گھریلو سلنڈر کی قیمت میں چالیس روپے جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمتوں میں ایک سو ساٹھ روپے کمی ہو گئی ہے۔

کراچی، حیدر آباد، رحیم یار خان اور سکھر میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت ایک سو پچیس روپے پر آ گئی ہے۔ لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں ایک سو تیس روپے گلگت، فاٹا، مظفرآباد اور مری میں ڈیڑھ سو روپے کلو گرام کی سطح پر آ گئی ہے۔