اسلام آباد (نامہ نگار) خیبر پختونخوا کے ضلع چترال کی وادی کھوت سے تعلق رکھنے والے ماہرلسانیات، چترالی شاعر اورپاکستانی زبانوں کے سافٹ ویر کے بانی جناب رحمت عزیز چترالی کو ان کی لسانیات پاکستان کے لیے شاندار خدمات کے اعتراف میں امسال ٢٤ مارچ کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والے نظریہ پاکستان کونسل اسلام آبادکی طرف سے لسانیات پاکستان کے لیے شاندار خدمات کے اعتراف میںڈاکٹر عبدالقدیر خان گولڈمیڈل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نظریہ پاکستان کونسل کے تحت فروع پاکستانیت کے ذیل میں دیگر بہت سے پروگراموں کے علاوہ صاحبان کمال کے اعتراف فن ، جوہر قابل کی حوصلہ افزائی،اور نئی نسل کی فکری تربیت کے حوالے سے ہر سال یوم پاکستان کی مناسبت سے این پی سی گولڈ میڈل ایوارڈز کی ایک شانداراور باوقار تقریب ٢٤ مارچ کو اسلام آباد میں منعقد کی گئی جس میںسماجی خدمات،سائنس و ٹیکنالوجی، کھیل، علم و ادب،اعلی تعلیمی کارکردگی،ایجاد و اختراع سمیت زندگی کے مختلف شعبوں میں کارہائے نمایان انجام دینے والوںملک کی کسی بڑی شخصیت کے دست مبارک سے گولڈمیڈلز دئیے جاتے ہیں۔
اعزاز یافتگان کا حتمی فیصلہ کونسل ہذا کی اعلی سطحی مجلس عاملہ میں بہت چھان پھٹک کے بعداستحقاق کی بنیاد پر کیاجاتا ہے، نظریہ پاکستان کونسل کے چیرمین جناب زاہد ملک کی صدارت میںاس حوالے سے منعقدہ خصوصی اجلاس میں مجلس عاملہ نے نوجوان ماہر لسانیات رحمت عزیز چترالی کوخدمات لسانیات پاکستان، سائنس و ٹیکنالوجی، انفارمیشن ٹیکنالوجی،مادری زبانوں اور علم و ادب کے شعبے میں آپ کی شاندار بے لوث خدمات کے اعتراف میں سال ٢٠١٥ء کے ایوارڈ یافتگان کی فہرست میں شامل کیا ہے، رحمت عزیز چترالی نے ایک سافٹ ویر(کمپیوٹر پروگرام) ایجاد کیا ہے کہ جس کے زریعے پاکستان کی چالیس سے زائد زبانوں میں تحریر ممکن ہوگئی ہے۔
مادری زبانوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والے نوجوان ماہر لسانیات رحمت عزیز چترالی کو زبان ادب، مادری زبانوں، سائنس (سافٹ ویر انجنئرنگ )اور خصوصالسانیات پاکستان کے لیے شاندار خدمات کے اعتراف میں شندور ایوارڈ، چترال ہومین ڈولپمنٹ ایوارڈ، اینوویٹیو یوتھ ایوارڈ، جرنلسٹ فاونڈیشن کی طرف سے گولڈ میڈل، پاکستان بارن اسٹار ایوارڈ آف نیشنل میرٹ، سند لسانیات، سند فضیلت، رائزنگ اسٹار ایوارڈ اور کئی دیگر اعزازات سے نوازا گیا ہے،ادبی حلقوں نے حکومت پاکستان سے رحمت عزیز چترالی کے لیے تمغہ برائے حسن کارکردگی م، تمغہ امتیاز،ستارہ امتیاز اور گولڈ میڈ ل کی سفارش کی ہے، یہ دنیا کا واحد سافٹ ویر ہے کہ ایک ہی کی بورڈ کے زریعے چالیس سے زائد پاکستانی زبانوں میں تحریر ممکن ہوگئی ہے۔
اس سافٹ ویر کو خریدنے کی بھی ضرورت نہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ کہیں بھی بیٹھ کر اس سافٹ ویر سے استفادہ کیا جاسکتا ہے اور ٹائپنگ کے لیے اپنے کمپیوٹر کے سیٹنگ کو تبدیل کرنے کی بھی ضرورت نہیں، رحمت عزیز چترالی نے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کے کلام کا منظوم کھوار(چترالی) زبان میں ترجمہ کیا ہے ، نظریہ پاکستان کونسل کی طرف سے رحمت عزیز چترالی کو گولڈمیڈل ایوارڈ دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے مقررین نے حکومت پاکستان سے رحمت عزیز چترالی کوتمغہ برائے حسن کارکردگی دینے کی سفارش کی۔
اس موقع پر ایوارڈ یافتگان کو مبارکباد دیتے ہوئے جناب زاہد ملک چیرمین نظریہ پاکستان کونسل نے کہا کہ پاکستان کی سرزمیں کو قدرت نے زمینی نعمتوں کے ساتھ ساتھ بہترین افرادی قوت سے بھی نوازا ہے، ہمارے باصلاحیت بچے، مرد اور خواتین ذہانت، خوداعتمادی اورخدمت وطن کے جذبے سے مالامال ہیں اور دنیابھر میں اپنے کارناموں کی بدولت پاکستان کا نام روشن کرکے قائد اعظم محمد علی جناح کے خواب کی تکمیل کررہے ہیں۔
نظریہ پاکستان کونسل کا گولڈمیڈل ایوارڈ پروگرام ان کارہائے نمایان انجام دینے والے قابل فخر شخصیات کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے جنہوں نے زندگی کے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، یہ تمام خواتین و حضرات مبارکباد اور ستائش کے مستحق ہیں۔