اسلام آباد (جیوڈیسک) بینظیر بھٹو ایئرپورٹ سے چند گھنٹوں کے دوران 29 کلو گرام ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق چند گھنٹوں کے دوران چار مسافروں سے انتیس کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔
سرگودھا کے دو مسافر قاسم علی اور غلام علی ریاض جانے کی کوشش کر رہے تھے کہ تلاشی کے دوران سامان میں چھپائی گئی چودہ کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔
دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسی طرح فیصل آباد کا رہائشی اشفاق دس کلوگرام ہیروئن لیکر ترکی جا رہا تھا جبکہ سیالکوٹ کے رہائشی صغیر کے سامان سے بھی پانچ کلو ہیروئن ملی۔ صغیر نجی ایئرلائن کے ذریعے دوحہ جا رہا تھا۔