اسلامی جمعیت طلبہ منصورہ ڈگری کالج کے زیر اہتمام تعمیر پاکستان سپورٹس فیسٹول کا انعقاد

لاہور :اسلامی جمعیت طلبہ منصورہ ڈگری کالج کے زیر اہتمام تعمیر پاکستان سپورٹس فیسٹول کا انعقاد کیا گیا جس میں فٹبال اور کرکٹ کے ٹورنامنٹ ہوئے۔ ٹورنامنٹ میں منصورہ ڈگری کالج، سید مودودی انسٹی ٹیوٹ، منصورہ اسلامک سپورٹس ، ملائشین ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ سمیت 16ٹیموں نے شرکت کی ۔ فٹبال کا فائنل منصورہ اسلامک کے نام رہا جب کہ کرکٹ کا فائنل میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد سید مودودی انسٹی ٹیوٹ نے جیت لیا۔

جماعت اسلامی لاہور کے سیکریٹی جنرل ذکر اللہ مجاہد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔