اسلامی جمعیت طلبہ لاہور 14 فروری کو شہر بھر میں یوم حیاء منائے گی۔ ناظم لاہور جمعیت
Posted on February 13, 2013 By Noman Webmaster لاہور
لاھور : اسلامی جمعیت طلبہ لاہور 14فروری کو شہر بھر میں یوم حیاء منائے گی اور شہر بھر کے تعلیمی اداروں میں حیا آگاہی کیمپس،واکس اور تقریبات کا انعقادکیا جائے گاجن کا مقصد نئی نسل میں حیا کلچر کا فروغ ہے ۔مدثر احمد شاہ۔نو منتخب نا ظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ویلنٹائن ڈے جیسی فضول رسومات کو پاکستان میں رائج کیا جا رہا ہے۔
جبکہ پاکستان کی نوجوان نسل نے ویلنٹائن ڈے کے بجائے 14فروری کو حیا ڈے کے طور پر منا کر مغربی تہذیب سے بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے اس فضول اور مغرب زدہ روایت کا بائیکاٹ کرے گی۔
عالمی مالیاتی ادارے مختلف این جی اوز کے ذریعے پاکستان میں فحاشی اور عریانی کے لیے دن رات کوشاں ہیں کے ماحول کو خراب کرنے کے لیے طرح طرح کے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں لیکن مملکت خداد کے نوجوان مغرب کی ان تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔