اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیر اہتمام شہر بھر کے گورنمنٹ کالجز میں نئے آنے والے طلبہ کے لئے راہنما ئے داخلہ اسٹالز کا انعقاد
Posted on August 3, 2013 By Noman Webmaster لاہور
لاہو (03-08-2013) اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے زیر اہتمام میٹرک کے امتحانات میں کامیاب ہو کر کالجز میں داخلہ کے لئے آنے والے طلبہ کی راہنمائی کے لئے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ،گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز، گورنمنٹ ٹائون شپ کالج ،گورنمنٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ، منصورہ ڈگری کالج،ٹائون شپ ڈگری کالج، گورنمنٹ گلبرگ کالج،جی سی ٹی ریلوے روڈ،ماڈل ٹائون ڈگری کالج کے علاوہ مختلف کالجز میں خصوصی راہنمائے داخلہ اسٹالز لگائے گئے۔
اسلامی جمعیت طلبہ کے ترجمان کے مطابق ان راہنمائے داخلہ اسٹالز کا مقصد پنجاب بھر سے آنے والے طلبہ کو داخلہ کی نہ صرف مکمل راہنمائی فراہم کرنا ہے بلکہ انہیں پیش آنے والے مسائل میں ہر ممکن حد تک تعاون فراہم کرناہے۔
اس سال اسلامی جمعیت طلبہ تقریباساٹھ ہزار سے زائد طلبہ کی حوصلہ افزائی اور راہنمائی کرچکی ہے جبکہ کالجزمیں داخلہ کے لئے آنے والے طلباء و طالبات کے علاوہ انکے والدین نے بھی اسلامی جمعیت طلبہ کی اس کاوش کو خصوصی طورپر سراہا ہے۔