اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نے 14 فروری کو حیاء ڈے منانے کا اعلان کر دیا

لاہور(11فروری 2013ئ) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نے 14فروری کو ملک بھر میں حیاء ڈے منانے کا اعلان کر دیا ہے۔لاہور، اسلام آباد، کراچی ، فیصل آباد ،پشاور سمیت ملک بھر میں حیاء ڈے کے حوالے سے تعلیمی اداروں اور اور اہم مقامات پر تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ اس موقع پر اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر صفدرکہا ہے کہ فحاشی برائی کی جڑہے اس کے خاتمے کے لیے حیاء کا کلچر عام کرنا ہو گا۔ حیاء اسلامی تہذیب کی طاقت ہے ۔فحاشی کا پھیلائو ملکی تباہی کا سبب بنے گا۔ ملک کو تہذیب کے لحاظ سے کھوکھلا کرنے کے لیے مغربی تہذیب کو عام کیا جا رہا ہے۔

نوجوانوں میں فحاشی عام کرنے کے لیے فرسودہ روایات کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ویلنٹائن ڈے جیسی روایات کا اسلام سے تعلق نہیں بلکہ مغربی تہذیب کی ناکارہ روایات ہیں۔مغربی تہذیب کی کھوکھلی روایات کو معاشرے میں عام کرنے کے لیے میڈیا کا کردار لمحہ فکریہ ہے۔ اسلامی اقدار کے فروغ سے ہی ہم مضبوط ہو سکتے ہیں۔ ویلنٹائن ڈے جیسی روایات کے خالقین بھی اب ایسی بے ہودہ اور فرسودہ روایات سے تنگ ہیں۔

پاکستان میں سازش کے تحت نوجوانوں میں فحاشی پھیلائی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام حیاء کا درس دیتا ہے ۔ میڈیا کے ذریعے ایسی روایات کو فروغ دیا جا رہا ہے جو نظریہ پاکستان سے متصادم ہیں۔نوجوان ویلنٹائن ڈے جیسی روایات کا بائیکاٹ کرتے ہوے اس دن حیاء کے کلچر کے فروغ کے لیے اپنا کردار اد کریں۔ملک کو اندرونی طور پر کھوکھلا کرنے کے لیے فرسودہ روایات کو پروان چڑھانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ حیاء ڈے کوبھرپور طریقے سے منائیں گے۔

جاری کردہ
محمد ذیشان قریشی
مرکزی سیکرٹری اطلاعات
اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان
0346-5265947