اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر صفدر نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ خدمت کا اپنا مشن ہمیشہ جاری رکھے گی
Posted on September 22, 2013 By Noman Webmaster لاہور
لاہور: اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر صفدر نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ خدمت کا اپنا مشن ہمیشہ جاری رکھے گی۔جمعیت نے ہمیشہ طلبہ حقوق کی خاطر جدو جہد کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں طلبہ پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ناظم اعلیٰ نے مزید کہا کہ بلوچستان میں تعلیم کی سہولیات ناپید ہیں ،صوبے میں چند گنے۔
چنے تعلیمی ادارے ہیں جن کی حالت ناگفتہ بہ ہے۔صوبے میں تعلیمی سہولیات کا فقدان ہے۔ بلوچستان کے طلبہ کو تعلیم کی سہولیات دینا حکومت کی ذمہ داری ہے اس ذمہ داری سے آنکھیں پھیر کر ملک کی تعمیر ناممکن ہے۔ تعلیم کے عمل کو تجربات کی بھینٹ چڑھایا جا رہا جو کہ نا قابل برداشت ہے۔
اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان بلوچ طلبہ کی تعلیم میں معاونت کے لئے گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے فری کوچنگ کلاسز قائم کرے گی جس میں میٹرک، انٹر اور بیچلر کے طلبہ کو امتحانات کی تیاری میں معاونت فراہم کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بک بینک، ٹیلنٹ ایوارڈ شو اور دیگر ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ طلبہ کا رجحان تعمیر وطن کی طرف رہے۔ ایسے طلبہ جو بلوچستان بھر سے کوئٹہ میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں ان کے لئے ہاسٹل پراجیکٹ جلد ہی مکمل کر لیا جائے گا۔