اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا دو رکنی وفد ترکی روانہ ہو گیا ہے
Posted on August 28, 2013 By Noman Webmaster لاہور
لاہور(28اگست 2013) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا دو رکنی وفد ترکی کے دورہ پر روانہ ہوگیا ۔انٹر نیشنل یوتھ فورم (IYF)کے زیر اہتمام بین الاقوامی مسلم یوتھ ثقافتی تعاون کے اجلاس میں سیکرٹری جنرل اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی ترکی میں پاکستانی نوجوانوں کی نمائندگی کریں گے۔
اجلاس کا مقصد مسلمان نوجوانوں کی بنیاد پر ایک نئی دنیا کی تشکیل کے لئے مناسب حل تلاش کرنے میں مدد کرنا ہے۔ آٹھواں انٹرنیشنل مسلم یوتھ ثقافتی تعاون اجلاس 31 اگست سے یکم ستمبر 2013 استنبول میں منعقد ہو گا۔ اجلاس میں مسلم ممالک کی حالیہ صورت حال میں نوجوانوں کے کردار کو مئوثر بنانے کے لئے اہم پہلوئوں پر غور کیا جائے گا۔
ترکی روانگی سے قبل سیکرٹری جنرل محمد زبیر حفیظ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم ممالک کے حالات خراب کرنے میں امریکہ اور مغربی ممالک کا کلیدی کردار ہے۔ مغرب ان ممالک میں اپنا ایجنڈا مسلط کرنے کے لئے نوجوانوں کے اخلاق کو ہدف بنا رہا ہے۔ مغرب کے مفادات کی بھینٹ مسلم ممالک کے بے گناہ عوام چڑ ھ رہے ہیں۔ IYF کے اجلاس میں مسلم نوجوان ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر مشترکہ لائحہ عمل طے کریں گے۔