اسلامی جمعیت طلبہ نے دورہ ترجمہ القرآن کا آغاز کردیا

لاہور: اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے زیر اہتما م سید ابو الاعلیٰ مودودی اکیڈمی میں دورہ ترجمہ القرآن کا آغاز کردیا گیا۔یکم رمضان المبارک سے بعد از نماز عصر درس کا آغاز کیا جائے گا۔اچھرہ اور دیگر جگہوں پر پرائیوئٹ ہاسٹلز میں مقیم طلبہ کی ایک بڑی تعداد نے پہلے دن کے درس میں شریک ہوئی۔

اس موقع پرناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان زبیرصفدر نے کہا کہ رمضان میں طلبہ دینی علوم حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ انسان کی بھلائی دین کی راہ پر چل کر ہی ممکن ہے۔ اسلامی جمعیت طلبہ ملک بھر میں رمضان المبارک کے دوران مختلف سرگرمیوں کے ذریعے طلبہ میں دعوت کے فروغ کے لئے اقدامات کرے گی۔