لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے اراکین نے سیشن 2015-16کے لئے سپیرئر یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کے طالب علم محمد زبیر حفیظ کو ناظم اعلیٰ منتخب کرلیا ہے۔ جبکہ پشاور یونیورسٹی کے طالب علم صہیب الدین کاکا خیل سیکرٹری جنرل مقرر ہوئے ہیں۔
فیصل جاوید اور پنجاب یونیورسٹی کے طالب علم عبد المقیت کو اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا ہے۔مزید برآں عرفان حیدر صوبہ پنجاب جنوبی، عامر محمودپنجاب شمالی ، سلمان خالدصوبہ سندھ، شاہ زمانی درانی صوبہ خیبر، محمد عثمان ، بلوچستان اور راجہ آفتاب احمد کشمیر کے ناظم منتخب ہوئے ہیں۔
پنجاب یونیورسٹی میں ہونے والے اراکین کے کنونشن میں مرکزی اور صوبائی ناظمین کا انتخاب مکمل کر لیا گیا ہے۔آئندہ سیشن کی پلاننگ کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے جس کے انچارج عبدالمقیت ہوں گے، کمیٹی مختلف افراد سے مشاورت کے بعد آئندہ کا منصوبہ عمل تیار کرے گی۔
سید امجد حسین بخاری مرکزیسیکرٹری اطلاعات اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان 0334-5019016