اسلامی جمعیت طلبہ نے تعلیمی اداروں میں طلبہ سیاست کا چہرہ متعارف کرایا ہے : صہیب الدین

Islami Jamaat Talba Expo

Islami Jamaat Talba Expo

لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ صہیب الدین کاکا خیل نے کہا کہ اسلامی جمعیت نے تعلیمی اداروں میں طلبہ سیاست کا نیا اور حسین چہرہ متعارف کرایا ہے۔ جمعیت نے طلبہ وطالبات کی کردار سازی اور کیرئر کونسلنگ کے لئے جدید ٹرینڈز دے کر قوم کو نئی سوچ دی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایجوکیشنل یوتھ ایکسپو)آئی2016)سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ترقی کی دوڑ میں آگے بڑھنے کے لئے سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم کے میدان میں ملک کو خود مختار بنانا ہوگا۔پاکستان کا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ اس ملک میں جہالت، ناخواندگی اور تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے کے کم مواقع ہیں۔

ملک میں فرسودہ نظام تعلیم قائم ہے جہاں سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد نوجوان معاشرے میں اپنا کردار ادا کرنے کی بجائے روزگار کے مواقع نہ ہونے کی وجہ سے جرائم کی دلدل میں دھنستا چلا جاتا ہے اور ملک کی تعمیر و ترقی اور معاشرے کی خوشحالی میں کردار ادا کرنے سے قاصر نظر آتے ہیں۔

تعلیم کا معیار رٹا کلچر کو فروغ دے کرکاغذ کا ایک ٹکڑا ہاتھوں میں تھما کر اسے ڈگری کا نام دینا ہے۔جس کی وجہ سے ملک میںکلرک پیدا ہوں گے، محقق ، دانشور اور محب وطن شہری پیدا ہونا اس نظام تعلیم میں ممکن نظر آتا ہے۔پی آئی اے، پاکستان سٹیل مل، ریلوے اور واپڈا کی تباہی کا ذمہ دار یہی نظام تعلیم ہے جس نے دولت اور بینک بیلنس میں اضافے ہی کو اپنی بنیاد بنا یا ہے۔

ان اداروں میں کرپشن کرنے والے وہی طالب علم ہیں جو چند سال قبل اسی نظام تعلیم سے تعلیم حاصل کرکے گئے ہیں۔طالب علموں کے لئے ان کا کلاس روم، تعلیمی ادارہ ، سائنس لیبارٹری اور لائبریری سب سے اہم ہے کیوں کہ انہی کی بدولت طالب علم تعلیم سے فراغت کے بعد ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں، اسے ترقی کی راہ میں گامزن کر سکتے ہیں۔

سید امجد حسین بخاری
سیکرٹری اطلاعات
اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان
0334-5019016