اسلامی جمعیت طلبہ نے میڑک کے طلبہ کے لئے چالیس گزٹ اسٹالز لگائے

Islami Jamiat Talaba

Islami Jamiat Talaba

لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں میٹرک کے طلبہ اور طالبات کے لئے فری گزٹ اسٹالز کا اہتمام کیا گیا۔ ان اسٹالز پر کامیاب ہونے والے طلبہ وطالبات کے لئے کئیریر کونسلنگ کا خصوصی اہتمام بھی کیا گیا۔ چار ہزار سے زائد طلبہ و طالبات نے اسٹالز سے رزلٹ معلوم کئے۔

واضح رہے کہ ابھی تک صوبہ سندھ اور خیبر کے چند تعلیمی بورڈز نے نتائج کا اعلان کیا ہے۔اس موقع پر جمعیت کے مرکزی سیکرٹریٹ میں گزٹ اسٹالز کے حوالے سے خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس سے ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان محمد زبیر حفیظ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی فلاح و بہبود ، ان کے مسائل کا حل اور تربیت جمعیت کا اولین مقصد ہے۔طلبہ کی صلاحیتوں کو ملک کی بقاء کے لئے استعمال میں لایا جانا چاہئے۔ طلبہ ہی اس ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں انہوں نے دیگر تعلیمی بورڈز کے نتائج کے موقع پر بھی خصوصی گزٹ اسٹالز اور کئیرئر کونسلنگ ورکشاپس کے انعقاد کی ہدایات بھی جاری کیں۔