لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر میں چلائے جانے والے داخلہ سٹالز اختتام پذیر ہوگئے ہیں جس میں جمعیت نے گذشتہ سال کی نسبت پانچ فیصد اضافی طلبہ وطالبات کی رہنمائی کی۔
کراچی، لاہور، اسلام آباد ، پشاور، مظفر آباد کوئٹہ سمیت ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں داخلہ لینے کے خواہش مند ایک لاکھ دس ہزار طلبہ و طالبات نے جمعیت کے رہنمائے داخلہ کیمپس سے استفادہ کیا۔
جمعیت کے سیکرٹری اطلاعات سید امجد حسین بخاری نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ عزم ہمارا پاکستان مہم کے پہلے مرحلے پر ملک بھر کی جامعات اور کالجز میں طلبہ وطالبات کی رہنمائی کے لئے جمعیت نے رہنمائے داخلہ کتابچے چھپوا کر ان میں تقسیم کئے۔ طلبہ کی رہنمائی میں اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی20ہزار طلبہ وطالبات کی رہنمائی کرکے پہلے نمبر پر رہی جبکہ صوبوں میں خیبر پختونخواہ جمعیت نے30ہزار طلبہ وطالبات کی رہنمائی کی۔
اسی طرح پنجاب جمعیت نے28 ہزار، سندھ جمعیت نے12ہزار، کراچی جمعیت نے10ہزار ، کشمیرجمعیت نے7800اور بلوچستان جمعیت نے2200طلبہ و طالبات کی رہنمائی کی۔یہ اعداد و شمار جمعیت نے رہنمائے داخلہ کتابچہ تقسیم کرنے کے بعد حاصل کئے۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ جمعیت طلبہ وطالبات کی رہنمائی جاری رکھے گی اور تعلیمی اداروں میں داخلہ لینے میں کامیاب ہونے والے طلبہ وطالبات کے لئے خوش آمدیدی کیمپس کرائے جائیں گے۔
یہ کیمپس ہر کالج اور یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹس میں منعقد کئے جائیں گے اور ان میں شریک ہونے والے طلبہ وطالبات کی تعداد کے حوالے سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔ دیریں اثناء ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان سید صہیب الدین کاکا خیل کی ترکی روانگی کے بعد فیصل جاوید کو قائم مقام ناظم اعلیٰ مقرر کیا گیا ہے۔#
سید امجد حسین بخاری سیکرٹری اطلاعات اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان 03004935656