اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا اراکین مجلس شوریٰ کے لئے تربیتی ورکشاپ کا آغاز ہو رہا ہے

Islami Jamiat Talaba

Islami Jamiat Talaba

لاہور (سید امجد حسین بخاری) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے زیر اہتمام سید مودودی لائبریری میں اراکین شوریٰ کے لئے دس روزہ تربیتی کیمپ آج سے شروع ہورہا ہے۔ اس کیمپ مقامی ، صوبائی اور مرکزی شورائوں کے پچاس کے قریب افراد شریک ہوں گے ۔کیمپ میں فقہ ، قرآن اور احادیث کے حوالے سے ممتاز علمائے دین اور مذہبی اسکالرز خطاب کریں گے۔ جب کہ جدید مسلم دنیا اور کلچر پر خصوصی لیکچرز کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ سال میں دو بار اراکین مجلس شوریٰ کے لئے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کرتی ہے۔ جن میں اراکین کو جدید رجحانات، تقابل ادیان اور دیگر اہم مضوعات پر معلومات فراہم کی جاتی ہیں اور علمائے دین، مذہبی اسکالرز، پروفیسرز اور زندگی کے دیگر اہم شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے مشاورت کا موقع بھی میسر آتا ہے۔

0334-5019016