اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ (IFFSO) کی مجلس شوریٰ کے رکن منتخب ہوگئے ہیں
Posted on June 3, 2014 By Geo1 Webmaster سٹی نیوز
لاہور( سید امجد حسین بخاری) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر حفیظ شیخ انٹرنیشنل اسلامک فیڈریشن آف اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن منتخب ہوگئے ہیں۔
ان کا انتخاب گذشتہ روز استنبول میں جاری IFFSO کے سالانہ اجلاس میں خفیہ رائے دہی کے دروان ہوا ۔ جب کہ اسلامی جمعیت طلبہ کو دوسری مرتبہ اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اور سائوتھ ایشیاء ریجن کا انچارج منتخب کر لیا گیا ہے۔
اس موقع پر ناظم اعلیٰ نے اپنی ذمہ داری کا حلف بھی لیا اور امید ظاہر کی کہ مسلم نوجوان معاشروں کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں گے۔