اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے زیر اہتمام دس روزہ فہم الدین کیمپ جمعہ سے لاہور میں شروع ہو گا
Posted on December 18, 2013 By Majid Khan لاہور
لاہور: اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے زیر اہتمام ملک بھر سے منتخب افراد کے لئے فہم الدین کیمپ جمعہ سے لاہور میں شروع ہو رہا ہے، دس روز تک جا ری رہنے والے کیمپ میں دو سو کے قریب منتخب طلبہ شریک ہوں گے، مرکز ی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس کیمپ میں مشہور مذہبی سکالرز، دانشور ز اور سوشل سائنسز کے پرو فیسرز خطاب کریں گے۔
اس کیمپ کا مقصد طلبہ بالخصوص جمعیت کے کارکنان کی اخلاقی تربیت کے ساتھ ان میں قائدانہ صلاحیتوں کا فروغ ہے، واضح رہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام منتخب افراد کے لئے سال میں دو کیمپس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com