اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے 37ویں ناظم اعلی کا انتخاب 3 فروری کو ہو گا: سید امجد حسین بخاری

Islami Jamiat Talaba

Islami Jamiat Talaba

لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے37ویں ناظم اعلیٰ کا انتخاب 2 سے 4 فروری کو سکھر میں ہوگا۔ انتخاب خفیہ رائے دہی کے ذریعے سے ہوگا جس کے لئے کوئی امیدوار ہوگا نہ ہی کسی رکن کو مہم چلانے کی اجازت ہوگی۔ جمعیت کے اراکین کسی بھی فرد کو جو ان کی نظر میں زیادہ اہل ہوگا کو منتخب کر سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید امجد حسین بخاری نے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں کیا، انہوں نے انتخاب کے تفصیلات بتاتے ہوئے مزید کہا کہ ناظم انتخاب شاہد ہاشمی ، ڈائریکٹر اسلامک ریسرچ اکیڈمی ہوں گی۔۔

جب کہ انتخاب کے لئے منعقد کئے جانے والے اجتماع میںتمام اراکین کی شرکت لازمی ہو گی تاہم جو اراکین امتحانات کی وجہ سے اجتماع میں شریک نہیں ہو سکیں وہ 31جنوری تک اپنا بیلٹ بذریعہ ڈاک مرکزی سیکرٹریٹ اسلامی جمعیت طلبہ بھیجنے کے پابند ہوں گے۔تمام اراکین جمعیت کو فہرست ارکان اور ووٹ مرکز جمعیت سے بذریعہ ڈاک ارسال کر دئیے گئے ہیں۔

ناظم اعلیٰ کا انتخاب دستور جمعیت کی دفعہ 15کے تحت عمل میں لایا جائے گا جس کے مطابق ناظم اعلیٰ ایسے فرد کو منتخب کیا جائے گا جو نہ تو اس منصب کا امیدوار ہو اور نہ ہی اس کے لئے کوشاں ہو۔

ارکان جمعیت تقویٰ، علم و فہم ، قوت فیصلہ، امانت و دیانت اورانتظامی صلاحیتوں میں تمام اراکین سے بہتر فرد کو منتخب کریں گے۔انتخاب میں اراکین جمعیت کی اکثریت فیصلہ کن ہو گی۔
سید امجد حسین بخاری
سیکرٹری اطلاعات
اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان
0334-5019016