لاہور : پنجاب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام بیاد اویس عقیل شہید کے نام سے پروگرام منعقد کیا گیاجس میں جماعت اسلامی کے مرکزی راہنماحافظ سلمان بٹ، اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل فیصل جاوید اور اویس عقیل شہید کے بھائی خطیب جمیل نے خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر حافظ سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ جمعیت نے ہر دور میں ملک و قوم کی بقاء کی خاطر قربانیں دیں مولانا مطیع الرحمن نظامی کی شہادت بھی اسی کی ایک کڑی ہے جنہوں نے پاکستان سے محبت کی خاطر اپنی جان کا سودا کر لیا۔
فیصل جاوید کا کہناتھا کہ اویس عقیل نے جامعہ کے امن و امان کی خاطر قربانی دی اویس عقیل ایک مثالی کردار کا نام تھا جس کی قربانی ہر گز رائیگاں نہیں جائے گی۔
مزید برآں ناظم جامع ہاسامہ نصیر نے پولیس، پنجاب حکومت اور فاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اویس عقیل شہید کے قاتلوں کو گرقتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائیں تاکہ اویس عقیل کے خون سے انصاف ہو سکے۔