لاہور: اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے زیر اہتمام یکساں نظام تعلیم کے لئے ریفرنڈم کی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ مہم کے دوران جمعیت نے آن لائن سہولت متعارف کرادی ہے۔
ا ب طلبہ و طالبات کے علاوہ عام افراد بھی ریفرنڈم کی حمایت اور مخالفت میں رائے دے سکتے ہیں۔ اس حوالے سے آج اساتذہ، وکلا اور صحافیوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے آن لائن ووٹ کاسٹ کروائے جائیں گے۔ریفرنڈم کل یعنی چوبیس نومبر کو ملک بھر کی سرکاری اور نجی یونیورسٹیز ، کالجز اور اسکولوں میں ہوگا۔
آن لائن ووٹنگ کے لئے اس لنک پر ووٹ کیا جا سکتا ہے www.azmeaalishan.pk/poll/۔واضح رہے کہ جمعیت عزم عالیشان ہمارا پاکستان مہم چلا رہی ہے اسی مہم کے اندر یکساں نظام، یکساں زباں اور یکساں نصاب تعلیم کے حوالے سے خصو صی مہم چلائی جار ہی ہے۔گذشتہ دنوں اسی سلسلے میں طلبہ و طالبات سے یکساں نظام تعلیم پر مہم چلا کر بینرز پر دستخط بھی کروائے گئے۔