اسلامی جمعیت طلبہ کے تربیت یافتہ افراد معاشرے کا سرمایہ ہیں : محمد زبیر حفیظ

لاہور: اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر حفیظ نے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ کے تربیت یافتہ افراد معاشرے کا سرمایہ ہیں۔ جمعیت محض چند نعروں یا پروگرامات کا نام نہیں بلکہ یہ طلبہ کی فکر اور نظرئیے کے پرچار کا نام ہے۔

پاکستانی معاشرے کی تعمیر میں جمعیت کا کردار روشن سورج کی طرح عیاں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جڑانوالہ میں احباب جمعیت کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ گھٹا ٹوپ اندھیروں میں امید کی کرن ہے۔

اسلامی جمعیت طلبہ کے تربیتی نظام سے گزرنے والے افراد نے ملک و قوم کی خدمت کی ہے، طلبہ قوم کو اثاثہ ہیں ، تعمیر وطن کے لئے جستجو اور جواں ہمت جذبے ملکی ترقی کی جانب ایک شاہراہ کی حیثیت رکھتے ہیں، جمعیت نے معاشرے میں امانت اور دیانت کے کلچر کو فروغ دیا ہے، کمیونزم اور سوشلزم کے خلاف پاکستانی معاشرے میں جمعیت ایک آہنی دیوار ثابت ہوئی اور انہیں شکست دی۔