اسلامی جمعیت طلبہ نے استقبال رمضان مہم کا آغاز کر دیا

لاہور (سید امجد حسین بخاری) اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نے استقبال رمضان مہم کا آغاز کردیا ہے۔مہم کا آغاز مرکزی سیکرٹریٹ میں طلبہ کو رمضان کے حوالے سے خصوصی لیکچر سے ہوا، لیکچر معروف مذہبی اسکالر، دانشور اور سابق ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان اظہار الحق نے رمضان کی افادیت اور اہمیت پر لیکچر دیا۔

جمعیت نے ”مرحبا رمضان مہم” ملک بھر میں شروع کردی ہے۔ سکولز، کالجز، یونیورسٹیز اور پبلک مقامات پر سٹالز لگائے جائیں گے جس میںلوگوں کو رمضان سے متعلق پمفلٹ، کتب اور دیگر دعوتی لٹریچر تقسیم کیا جائے گا۔ جبکہ رمضان المبارک میں اجتماعی تراویح ، افطار ڈنر اور خصوصی نوافل کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔