اسلامی جمعیت طلبہ سال 2017 کو دعوت کے سال کے طور پر منائے گی: صہیب الدین

Sohaib ud Din

Sohaib ud Din

لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے نومنتخب ناظم اعلیٰ صہیب الدین کاکا خیل نے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ 2017 کو دعوت کے سال کے طور پر منائے گی۔مسلمان نوجوانوں اور طلبہ کے ذہنوں میں ابہام پیدا کرکے انہیں دین سے دور کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ نوجوانوں میں اسلام کے حقیقی پیغام کو اجاگر کرنے کے لئے جدید انداز میں اہم سرگرمیوں کا انعقاد کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے64ویں سالانہ اجتماع برائے ارکان کے اختتامی دن خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ مغرب مسلم ممالک میں خانہ جنگی کے فروغ کے ذریعے مسلمانوں کو لڑانے کی کوششیں کررہا ہے ان کوششوں کے توڑ کر مسلم ممالک کے نوجوانوں میں خصوصی مہم چلائی جائے گی۔اسلام کا حقیقی نظریہ اور پیغام نوجوانوں میں پھیلاکر انہیں ایک نکتے پر جمع کیا جائے گا۔اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کی دعوت محض ایک فرقے یا جماعت کے لئے نہیں بلکہ پاکستان کے تعلیمی اداروں میں موجود ہر طالب علم کے لئے ہے انہوں نے جمعیت کے کارکنان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ لبرل ، سیکولر اور مذہب بیزار کے فتوے لگا کر لوگوں کو خود سے دور نہ کریں۔ طالب علموں اور نوجوانوں کے لئے امید کا پیغام بنیں انہیں دلیل اور قرآنی تعلیمات کے ذریعے اپنے قریب لائیں۔ قرآن اور سیرت کا مطالعہ کرکے اپنا کردار مضبوط بنائیں۔ تعلیمی اداروں میں اپنے کردار کے ذریعے کام کریں۔
سید امجد حسین بخاری
مرکزیسیکرٹری اطلاعات اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان
0334-5019016