اسلامی جمعیت ہر موڑ پر طلبہ کی رہنمائی کے لئے تیار رہتی ہے: محمد زبیر صفدر
Posted on July 27, 2013 By Geo Urdu میرپور / کشمیر
لاہور ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان محمد زبیر صفدر نے آزادکشمیر کے دورے کے دوران کوٹلی میں طلبہ پروگرامات اور افطار ڈنر کی قریب سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب انہوں نے کہا کہ میڑک رزلٹ کے بعد اسلامی جمعیت طلبہ نے ملک بھر میں داخلہ سٹالز لگا دئیے ہیں جہاں طلبہ کو داخلے کے بارے میں بھر پور رہنمائی کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت ہر موڑ پر طلبہ کی کیرئر کونسلنگ اور رہنمائی کے لئے موجودہ رہتی ہے،کالجز میں بھی مشکل میں طلبہ کی رہنمائی کے لئے ملک بھر میں کارکنان جمعیت کے داخلہ سٹالز ہر سال ہزاروں طلبہ کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔
انہوں نے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان اخوت، امن، بھائی چارے اور غم خواری کا درس دیتا ہے۔ ملک کے اندر عدم برداشت کا اضافہ ہو رہا ہے، جس میں کمی کے لئے کوشش کی ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو موجودہ حالات اور بحرانی کیفیت سے نکالنے کے لئے طلبہ اپنا کردار ادا کریں۔