اسلامی جمعیت طلبہ کے زیراہتمام ملحدین و منکرین اسلام کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد

Speech

Speech

راولاکوٹ : اسلامی جمعیت طلبہ کے زیراہتمام ملحدین و منکرین اسلام کے خلاف احتجاجی ریلی کاانعقاد، ریلی کاآغاز پوسٹ گریجویٹ کالج راولاکوٹ سے شروع کیا گیا، طلبہ کی کثیرتعدادمیں شرکت،اسلام مخالف عناصر کے خلاف شدیدنعرہ بازی،اسلام کے خلاف اٹھنے والے ہاتھوں کو روکنے کا عزم،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزاسلامی جمعیت طلبہ کے زیراہتمام ”اسلام وے آف لائف ریلی”نکالی گئی۔ریلی کاآغازپوسٹ گریجویٹ بوائز کالج راولاکوٹ سے کیاگیا،طلبہ کی ایک بڑی تعدادنے نے ریلی میں شرکت کی۔

احتجاجی ریلی نے پورے شہرکاچکرلگاکراحاطہ عدالت میں احتجاجی پروگرام منعقدکیا۔احتجاجی ریلی کے مہمان خصوص نائب امیرجماعت اسلامی ڈاکٹرخالدمحمودتھے۔احتجاجی ریلی سے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ مہران معروف اوراسلامی جمعیت طلبہ کے دیگرذمہ دارنے خطاب کیا۔ڈاکٹرخالدمحمودنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت دنیامیں اسلام تیزی سے پھیل رہاہے خاص کریورپی ممالک میں لوگ اسلام میں داخل ہورہے ہیں۔آج دنیامیں غالب اگرکوئی مذہب ہے توہ اللہ کاسچادین اسلام ہے۔

منکرین اسلام مسلمانوں کے جذبات کوبڑھکانے کے لیے اوربیرونی لابی پرعمل کرتے ہوئے اسلام مخالف سرگرمیاں شرو ع کررکھی ہیں،ایسے نظریات کے حامل افرادمعاشرے میں افراتفری پھیلاکرتصادم پیداکرنے کی کوشش میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ اسلامی جمعیت طلبہ،سول سوسائٹی،جماعت اسلامی اوردیگراسلام کی دفاع ہمہ وقت کھڑے ہیں،انتظامیہ اورذمہ دارادارے ایسے عناصرکوفی الفورگرفتارکریں جوسرعام اسلام مخالف تحریک چلانے میں مصروف کار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اگرمنکرین اسلام کے خلاف کارروائی عمل میں نہ لائی گی توجس طرح 47ء میں ملحدین کواس خطہ سے بھاگایاتھاایسے ہی کرناپڑے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم مقبوضہ کشمیر میں 111دنوں سے جاری تحریک اورکشمیریوں سے بھی مکمل یکجہتی کااظہارکرتے ہیں اورانہیں یہ پیغام دیتے ہیں کہ خطہ کے نوجوان آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم مہران معروف نے کہاکہ اگرمنکرین اسلام کولگام نہ دی گئی تواسلامی جمعیت طلبہ کی تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک اسلام مخالف عناصرکے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی۔ضلعی انتظامیہ اورذمہ داراداروں کوباورکرواناچاہتے ہیں کہ منکرین اسلام کی گرفتاری کویقینی بنائیں اگرایسانہ کیاگیاجوبھی حالات پیداہوں گے اس کی انتطامیہ اورذمہ دارادارے ہوں گے۔