دولت اسلامی نے کوہانی میں کرد کمانڈ سنٹر پر قبضہ کر لیا

Control

Control

دمشق (جیوڈیسک) شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے مطابق داعش نے کرد ملیشیا کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ شہر کے چالیس فیصد حصے پر داعش قبضہ کر چکی ہے۔ گزشتہ کئی دنوں سے عسکری اعتبار سے اس انتہائی اہم شہر پر قبضے کے لیے لڑائی جاری ہے۔

اور اتحادی ممالک کی جانب سے فضائی حملوں کے باوجود داعش کے شدت پسند پیش قدمی کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز داعش نے کوبانی کے ایک اہم پولیس سٹیشن پر قبضہ کر لیا تھا۔ ادھر ترکی نے شام سے ملنے والی اپنی سرحد پر فوجی دستوں کو چوکنا کر دیا ہے۔