اسلام آباد (جیوڈیسک) سینیٹ میں پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ نے اسلامی نظریاتی کونسل کے خاتمے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہاہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل لوگوں کے ذہنوں میں ابہام پیدا کر رہی ہے۔
یہ فوجی آمرضیاء الحق کی باقیات میں سے ہے اب اس کی کوئی ضرورت نہیں اسے تحلیل کر دیا جائے۔ دوسری جانب وزیر مملکت مذہبی امور پیرامین الحسنات نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کے 73 کے آئین کے قصیدے پڑھنے والے اسلامی نظریاتی کونسل کو ختم کرنیکی بات کیوں کر رہے ہیں۔ قائد ایوان راجہ ظفرالحق نے کہاہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے خاتمے کا مطالبہ غیرآ ئینی ہے۔