گجرات کی خبریں 17/10/2014

Gujarat

Gujarat

اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر اور پاکستان علماء مشائخ ونگ کے صدر پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی

گجرات ( جی پی آئی )اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر اور پاکستان علماء مشائخ ونگ کے صدر پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی نے جامعہ شہنشاہ ولایت میں پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ پاکستان اس وقت نازک ترین صورتحال سے گزر رہا ہے ‘ مشرقی سرحدوں پر بھارتی فوج کا گولہ باری جاری ہے ‘ سیاسی کشیدگی عروج پر ہے ‘ مسلمان گروپ بندی کا شکار ہیں ۔ ملک کی معیشت بھی خراب ہے ‘ ایسے میں علماء و مشائخ پر ذمہ داری عائد ہو گئی ہے کہ وہ استحکام پاکستان کیلئے کام کرے ‘ جس طرح ہمارے اسلاف نے قیام پاکستان کیلئے کام کیا تھا ‘ پیر سید سعید احمدشاہ گجراتی نے کہا کہ آئین کے آر ٹیکل چھ پر تو سزائے موت ہے لیکن آرٹیکل 227۔229۔230 ۔31۔37اور 62پر کوئی عمل نہیں کیا جارہا جس کی وجہ سے ملک کی صورتحال انتہائی خراب ہے حق گو علماء کرام کیلئے مشکلات پید کی جا رہی ہے ‘ پولیس مفرورں اور چوروں کو پکڑنے کی بجائے علماء کرام پر جھوٹے مقدمے بنا رہی ہے ‘ علماء مشائخ نے حکومت کے ساتھ تعاون کر رہی ہے ‘ لیکن علماء کے زیادتی برداشت نہیں کی جائے ‘ اس موقع پر قاری عبدالخاق ‘ مولانا اشرف نقشبندی ‘ قاری حسنات احمد جلالی ‘فاروق احمد نقشبندی ‘ قاری کرامت اللہ ‘ قاری شعیب ودیگر موجود تھے ۔ جبکہ صاحبزادہ حسن محمود شاہ گجراتی نے خصوصی شرکت کی ۔ اور ملک کے استحکام اور ترقی کیلئے دعائیں کی گئیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سلسلہ نوشاہی کے عظیم رہنما علامہ سید ابوالکمال برق شاہ نوشاہی کی اہلیہ پیر سید محرم شاہ کی والدہ محترمہ

گجرات ( جی پی آئی ) سلسلہ نوشاہی کے عظیم رہنما علامہ سید ابوالکمال برق شاہ نوشاہی کی اہلیہ پیر سید محرم شاہ کی والدہ محترمہ پیر سید معروف حسین شاہ عارف نوشاہی قادری کی بھاوج گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں ۔ مرحومہ کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی دربار نوشاہی ڈوگہ شریف میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ نماز جنازہ پیر سید محرم شاہ نوشاہی قادری نے پڑھائی ۔ اس موقع پر پاکستان بھر سے اہم شخصیات نے شرکت کی ‘ قاری محمد شفیع نوشاہی نے خصوصی نعت پیش کی ۔ مرحومہ کے ایصال ثواب کے ختم قل بروز اتوار صبح دس بجے ڈوگہ شریف میں پڑھایا جائے گا ۔
۔۔
یونیورسٹی آف گجرات کی ترقی اور بہتری کا سفر جاری رہے گا۔ڈاکٹر نظام الدین نے دانش گاہ گجرات کی تعمیر و تشکیل

گجرات (جی پی آئی)یونیورسٹی آف گجرات کی ترقی اور بہتری کا سفر جاری رہے گا۔ڈاکٹر نظام الدین نے دانش گاہ گجرات کی تعمیر و تشکیل جن خطوط پر کی وہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے ۔یونیورسٹی آف گجرات کے لیے ڈاکٹر نظام الدین کی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی۔ہم سب ایک ہیں، جامعہ گجرات ہمارے فکر و عمل کا محور ہو گی۔تما م اساتذہ و سٹاف کے تعاون سے ہی جامعہ کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے ۔ہم سب طالبعلموں کی خدمت کے لیے اس ادارے سے منسلک ہیں طالب علموں کو ہر ممکن تعلیمی و تدریسی سہولتیں فراہم کرنا میرا نصب العین ہے ۔میں یونیورسٹی آف گجرات کی ترقی اور کامیابی کے لیے کوئی کسر اُٹھا نہیں رکھوں گا ۔ڈاکٹر نظام الدین نے کمال محبت اور محنت سے اس یونیورسٹی میں کام کے لیے ٹیم کی تربیت کی۔ ہم ماضی کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہیں۔ڈاکٹر نظام الدین جیسے وژنری وائس چانسلر کی جانشینی بڑا چیلنج ہے ۔ہم سب یکجہتی سے اس چیلنج کا سامنا کریں گے۔ یونیورسٹی آف گجرات میں تعلیم وترقی کے گراف کو مزید بلند کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی آف گجرات کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد فہیم ملک نے سنیئر سٹاف میٹنگ میںخطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جامعہ گجرات کے وائس چانسلر ڈاکٹر فہیم ملک سینئر سٹاف میٹنگ میں رجسٹرار ڈاکٹر طاہر عقیل کے ہمراہ پہنچے تو تمام سٹاف نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور انہیں دلی مبارکباد پیش کی۔سینئر سٹاف نے ڈاکٹر محمدفہیم ملک کی دیرینہ خدمات کو بھی سراہااور کہا کہ ڈاکٹر محمد فہیم ملک بطور استاد اور منتظم روشن ماضی کے حامل ہیںاور یقینا وہ شاندار مستقبل کے بھی امین ہوں گے ۔ میٹنگ میں ڈینز، ڈائریکٹرز، صدور ہائے شعبہ، کنٹرولر امتحانات، فیکلٹی اور ایڈمنسٹریٹوافسران سمیت رکن کالجوں کے پرنسپل صاحبان نے بھی شرکت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ شہریوں کو ڈینگی جیسی خطرناک بیماری سے بچائو کے لئے محکمہ صحت سمیت ضلعی حکومت

گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ شہریوں کو ڈینگی جیسی خطرناک بیماری سے بچائو کے لئے محکمہ صحت سمیت ضلعی حکومت کے تمام ادارے الرٹ رہیں شہریوں کے تحفظ کے لئے اقدامات میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شادمان اور سروس کالونی میں ڈینگی سرویلینس اور سروے کے معائنہ کے موقع پر کیا۔ ایس او سیٹلمنٹ الیاس گل، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر عابد غوری، اے سی گجرات میاں اقبال مظہر، ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد علی مفتی اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی زیر قیادت پنجاب حکومت انسداد ڈینگی کے سلسلے میں ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اور اس مقصد کے لئے محکمہ صحت سمیت تمام اداروں کو درکار وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں ڈینگی سرویلینس ٹیموں کو مزید متحرک او ر فعال کیا جائے ، خصوصا قبرستانوں، جوہڑوں، پرانے ٹائروں کی دوکانوں، کباڑ خانوں اور تمام ایسے مقامات جہاں ڈینگی کی پرورش ہو سکتی ہے کی مسلسل نگرانی اور چیکنگ کی جائے ۔ انہوںنے واضع کیا کہ انسداد ڈینگی کے لئے تعاون نہ کرنے والے افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائی کی جائے گی اور ان کے خلاف مقدمات بھی درج ہو سکتے ہیں۔ انہوںنے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں اور محلوں میں صفائی کا نظام یقینی بنائیں اور گملوں، برتنوں میں ہر گز پانی کھڑا نہ ہو نے دیا جائے۔ اس سے قبل ای ڈی او ڈاکٹر عابد غوری نے ڈی سی او کو ضلع بھر میں انسداد ڈینگی کے لئے اقدامات بارے بریفنگ دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پٹرولنگ پولیس گجرات جرائم کی بیج کنی کے سلسلہ میںبلاتفریق وبلا امتیاز کاروائی کر رہی ہے

گجرات (جی پی آئی)پٹرولنگ پولیس گجرات جرائم کی بیج کنی کے سلسلہ میںبلاتفریق وبلا امتیاز کاروائی کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی پنجاب پٹرولنگ ہائی وے پولیس عبد الرزاق نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ شب پٹرولنگ پولیس گورالی نے چار اوباش نوجوان خرم وڑائچ،رضوان انصاری۔قمر عباس،اور عاطف کو موضع گورالی میں نشہ شراب میں دھت ہو کر غل غپاڑہ کرتے ہوئے گرفتار کر لیے اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے تھانہ صدر گجرات میں ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ چوکی انچارج پٹرولنگ پوسٹ گورالی خاور حسین گوندل فرض شناس اور ایماندار پولیس آفیسر ہیں اوروہ جرائم پیشہ افرادکے خلاف گھیرا تنگ کیے ہوئے ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تھانہ اے ڈوثرن پولیس نے ریلوے پھاٹک سے اغوا ہو نے والے شخص کو ڈیرہ مغلاں سے بازیاب کر لیا

گجرات (جی پی آئی)تھانہ اے ڈوثرن پولیس نے ریلوے پھاٹک سے اغوا ہو نے والے شخص کو ڈیرہ مغلاں سے بازیاب کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ ریلوے پھاٹک کے قریب مرزا عابد وغیرہ نے لین دین کے تنازعہ پر ٹھکیدار خالد حسین کو اغوا کر کے سرگودھا روڈ پر واقع ڈیرہ مغلاں میں لے گئے ۔بعدازاں تھانہ اے ڈوثرن کے ایس آئی شمشاد اور دیگر پولیس ملازمین نے چھاپہ مار کر بازیاب کروا کر ملزمان م کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ماہنامہ پاکستان اسپیشل اسلام آباد کے ایڈ وائیزر لالہ جی سعید اقبال مرزا نے ایک بیان میں کہا ہے

گجرات (جی پی آئی)ماہنامہ پاکستان اسپیشل اسلام آباد کے ایڈ وائیزر لالہ جی سعید اقبال مرزا نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گوجرنوالہ بورڈ نے انٹر بورڈ کے امتحانات میںردوبدل کر کے نالائق طلبہ اور طالبا ت کو پاس اور لائق طلبہ وطالبات کو فیل کر کے اچھا اقدام نہیں کیا ۔انہوں نے کہا کہ گوجرنوالہ بورڈ کی تاریخ میں اتنا گندہ رزلٹ نہیں دیکھا۔لالہ جی نے مزید کہا کہ اس سلسلہ میں چیرمین بورڈ اور سیکٹری بورڈ کو فوری طور پر انٹر کے امتحانات میں رزلٹ تبدیل کرنے اور اس میں ردوبدل کرنے والے ملازمین کے خلاف کاروائی کرنی چاہیے۔لالہ جی نے کہا کہ اس نتایج سے طلبہ اور طالبات کا مستقبل تاریک ہونے کا بھی خدشہ ہے۔لہذا وزیر تعلیم اور سکیٹری تعلیم کو بھی اس کا فوری نوٹس لینا چاہیے اور پیپرز کی بھی دوبارہ ری چیکنگ ہونی چاہیے اورنتایج تبدیل کرنے والے ملازمین اور کنٹرولر کے خلاف بھی کاورئی عمل میں لائی جائے۔انہوں نے گوجر نوالہ بورڈ کی جانب سے ری چیکنگ فیس میں 700 روپے اصافہ کو فوری ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کنجاہ کے تاجر کو دن دیہاڑے دو ڈاکوئوں نے لوٹ لیا اور فرار ہو گئے تھانہ کنجاہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

گجرات (جی پی آئی)کنجاہ کے تاجر کو دن دیہاڑے دو ڈاکوئوں نے لوٹ لیا اور فرار ہو گئے تھانہ کنجاہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔بتایا گیا ہے کہ کنجاہ کے تاجر ذوالفقار کو گزشتہ روز دو نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر دولاکھ 25ہزار کی نقدی اور دیگر سامان سے مرحوم کر دیا اور فرار ہوگئے،کنجاہ پولیسنے نامعلوم ڈاکوئوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
راہنما پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل گجرات میاں وسیم صادق وسیم صراف نے ایم اے این چوہدری عابد رضا

گجرات (جی پی آئی)راہنما پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل گجرات میاں وسیم صادق وسیم صراف نے ایم اے این چوہدری عابد رضا ،چوہدری تنویر گوندل کو حج کبر کی ادائیگی پر دلی مبارک با ددی ہے اور کہا کہ اللہ تعالیٰ دونوںراہنمائوں کو اپنے گھر کی بار بارحاضری نصیب کر ے۔آمین۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ آج مورخہ 18 اکتوبر دن چار بجے عامر حال میں پریس کانفرنس کریں گے

گجرات (جی پی آئی)ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ آج مورخہ 18 اکتوبر دن چار بجے عامر حال میں پریس کانفرنس کریں گے۔پر یس کانفرنس میں ضلع گجرات میں سیلاب سے متاثرین کی بحالی کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور خوبصورت گجرات کے حوالہ سے بریف کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تھانہ صدر جلال پور جٹاں پولیس نے لاہور کے رہائشی نو سالہ عمر کو چوری کے الزام میں دعالت پیش کردیا،

گجرات (جی پی آئی)تھانہ صدر جلال پور جٹاں پولیس نے لاہور کے رہائشی نو سالہ عمر کو چوری کے الزام میں دعالت پیش کردیا،عدالت نے ملزم کو جیل بھیج دیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر جلال پور جٹاں پولیس نے لاہور کے رہائشی نو سالہ عمر کو میرج ہالوں کے باہر جیب تراشی اور چوری کی وراداتوں میں گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا گزشتہ روز پولیس نے اس کو مقامی عدالت میں پیش کیا جس پر مقامی عدالت نے اس کو جیل بھیج دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سرگودھا روڈ پر موٹر سائیکل اور کار کے درمیان حادثہ میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے

گجرات (جی پی آئی)سرگودھا روڈ پر موٹر سائیکل اور کار کے درمیان حادثہ میں دو افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طبعی امداد کے لیے مقامی ہسپتال داخل کروادیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمد اعظم مرزا چیف ایگزیکٹو اعظم انجینئرنگ انڈسٹری کے صاحبزادے سلمان اعظم مرزا کی دعوت ولیمہ میں ممتاز

گجرات (جی پی آئی)محمد اعظم مرزا چیف ایگزیکٹو اعظم انجینئرنگ انڈسٹری کے صاحبزادے سلمان اعظم مرزا کی دعوت ولیمہ میں ممتاز شخصیات میں الحاج صوفی امجد فاروق،پیر سید نذر حسین شاہ ،ڈاکٹر امین گل،چوہدری محمد سلیم،چوہدری منصور احمد،حاجی الیاس الرحمن،میاں ہارون مسعود،محمد سلیم کھوکھر،نذیر احمد بھٹی،شکیل احمد،ہارون وسیم،کاشف احمد،تو صیف احمد،مرزا عبدالحمیدآف شارجہ،مرزا منور حسین،مرزا عطاء الرحمن عطاء یونیورسٹی،ڈاکٹر غلام سرور،چوہدری تنویر حسین،مرزا عنصر اقبال، مرزا مشتاق احمد،ڈاکٹر راحیل سرور،میاں امجد فاروق پنجاب بینک،عابد فاروق ،راشد فاروق این ایم فرنیچرز،میاں عبدالرشید،چوہدری ارشاد احمد،حافظ خالد محمود،ڈاکٹر محمد سجاد گوجرانوالہ،ڈاکٹر جہانزیب ،حامد حسین ایڈووکیٹ،حاجی عبدالمجید،حاجی محمد یوسف سندھو،محمد اسلم بھٹی،مرزا ظہیر الدین بابر،مرزا علی زیب،مرزا شاہ زیب،شا ہ رخ بلال،مرزا محمد اعجا ز شان ،حاجی پرویز اینڈ حاجی مظہر لومینر فین،حاجی نذر محمد ،حاجی محمد بشیر،میاں محمد صادق جی ایم لاہور،محمد رضوان،میاں سجاد احمد، میاں سرفراز احمد،میاں اصغر علی انصاری،ڈاکٹر محمد اعجاز، محمد نواز ناصر،قاری محمد عنائیت ،حاجی محمد افضل غوثیہ،عاطف الیاس،چوہدری محمد ندیم،مرزا محمد لطیف،مرزا خالد محمود پرنس،محمد یونس،حاجی عبدالمجید،محمد آصف وڑائچ ،فہد شکیل،نشد شکیل،عبدالرافع،ندیم سندھوپنجاب بینک،طاہر مانڈہ،صغیر احمد بھٹو،عبدالزاھد بٹ ایڈووکیٹ، فیاض حسین بٹ، ڈاکٹر محمد ارشد،احمد فاروق،رضوان امجد،نصیر احمد خان،دائم گل،ضیا ء مصطفےٰ بابو،نادر خان بھٹی،محمدخرم سوشل سیکیورٹی،مرزا خرم ولید،مرزا شاہد اکرم،مرزا مبشر رشید،میاں عمران رشیدٹھیکیدار،حافظ مبشر حسین شاہ،مرزا محمد احسان،افضل علی کھوکھر،شہزاد یوسف انجینئر،وقاص یوسف،جنید ہارون،مہد توصیف،مصطفےٰ توصیف،فاروق نذیر ،فہد نذیر،سعد نذیر ،علی نذیر،غلام مصطفےٰ پاور فین،محمد شبیر انصاری،محمد افضل انصاری،محمد انور حیدر جنرل سٹور،لالہ مختار ،حافظ محمد فیاض،چوہدری زاہد اخترشارجہ، حکیم محمد افضل،چوہدری عبدالغنی،چوہدری ہمایوں غنی،اعجاز احمد قادری،حاجی نصیر احمد سیالکوٹ،محمد اصغر مطلق فرنیچرز،چوہدری طاہر کریم گجرات ٹریڈرز،چوہدری محمد امتیازگجرات ونڈو،مرزا محمد سلیم،کے علاوہ کثیر تعدا موجود تھیں
۔۔۔۔۔۔۔
ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ آج 18اکتوبر بروز ہفتہ سہ پہر چار بجے اپنے دفتر میں اہم پریس کانفرنس کریں گے

گجرات(جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ آج 18اکتوبر بروز ہفتہ سہ پہر چار بجے اپنے دفتر میں اہم پریس کانفرنس کریں گے ۔ اس موقع پر وہ محرم الحرام میں امن و اما ن قائم رکھنے کے لئے اقدامات ، سیلاب زدگان کی بحالی اور ریلیف کے لئے اقدامات اور خوبصورت گجرات پراجیکٹ کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سعودی عالم دین شیخ باقرالنمر کو سنائی جانیوالی سزائے موت قابل تشویش ، نظر ثانی کی جائے،ساجد نقوی
گجرات (جی پی آئی) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کی جانب سے سعودی عرب کی ممتا ز دینی و مذہبی شخصیت آیت ا۔۔ شیخ نمرباقر النمر کو دی جانیوالی سزائے موت پر گہری تشویش کا اظہار، آیت اللہ باقر نے ہمیشہ اتحاد امت کیلئے خدمات انجام دیں، جمہوری انداز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا حق ہے، سعودی حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ جمعرات کے روز اپنے بیان میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے سعودی عرب کے ممتاز عالم دین آیت اللہ نمر باقر النمر کو دی جانیوالی سزائے موت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ شیخ باقر باصلاحیت، صاحب علم و دانش اور ممتاز عالم دین ہیں ان کی خدمات قابل قدر ہیں جنہوںنے ہمیشہ اتحاد امت کیلئے خدمات انجام دیں ۔ کسی بھی معاملے پر مختلف نکتہ نگاہ یا اختلاف رائے جمہوری حق ہے یہ معاملہ ایسا نہیں کہ جو ناقابل برادشت ہو اس لئے مفاہمت کی پالیسی اپناتے ہوئے سعودی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور سزائے موت کو معطل کیا جائے کیونکہ اس اقدام سے امہ میں اضطراب بڑھ رہاہے۔شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے بھی آیت اللہ شیخ نمرباقر النمر کو دی جانیوالی سزائے موت کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے پر آواز احتجاج بلند کریں کیونکہ اپنے حقوق کی خاطر جمہوری انداز میں احتجاج کرنا کسی بھی شہری کا حق ہے اس معاملے کو طول دے کر اس کی زندگی کے خاتمے کا فرمان جاری کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایک مکتبہ فکر کو نشانہ بنانے کی پالیسی انتہائی افسوسناک ہے ۔انہوںنے مزید کہاکہ جمہوری انداز میں احتجاج کرنے سے نہیں بلکہ ایک طبقہ کو دیوار سے لگانے سے نفاق پیدا ہونے کے خدشات بڑھتے ہیں امید ہے مفاہمتی پالیسی اپنا کر معاملات کو حل کیا جائیگا۔