اسلامی جمعیت لاہور کے زیر اہتمام کرکٹ فیسٹیول ہو گا : اسامہ اسد

لاہور: اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے ترجمان اسامہ اسد نے کہا ہے کہ لاہور جمعیت کے زیر اہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد کیا جا رہا ہے اس ٹورنامنٹ میں لاہور بھر کی اسی80سے زائد ٹیمز حصہ لیں گے، 17نومبر تک طلبہ اپنی ٹیموں کی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

ٹورنامنٹ لاہور شہر کی بڑی گرائونڈ مینار پاکستان، گورنمنٹ سائنس کالج وحدت روڈ، گلبرگ کالج اور مغلپورہ میں منعقد ہوگا ، ٹورنامنٹ کی ونر ٹیم کو ایک لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔لاہور شہر کی بڑی سڑکوں پر بینرز آویزاں کردئیے گئے ہیں.