لاہور : جماعت اہلحدیث پاکستان نے کہا ہے کہ اسلامی قوانین سے انحراف درحقیقت فسادفی الارض کے مترادف ہے۔ ملک وقوم کودرپیش مسائل کاحل شرعی قوانین کے نفاذ میں پنہاں ہے۔
دینی جماعتیں مشترکہ طور پر دینی مدارس واداروں کی خود مختاری، اسلامی اقدا ر اور دینی تشخص کا ہر قیمت پر تحفظ کریںگی ،مذہبی جماعتیں دینی مدارس کو عالمی استعمار کی ناجائز خواہشات کے بھینٹ نہیں چڑھنے دی گی۔
ان خیاالات اکا اظہار جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے علماء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاہے کہ سیاسی وعسکری قیادت اور قوم متحد ہوکر اپنے مستقبل کومحفوظ بنانے کے لئے اقدامات کریں۔
دہشت گردی کی صورت میں ہمارادشمن اوچھے ہتھکنڈوں اور ظالمانہ کاروائیوں پر اتر آیاہے اسے منہ توڑجواب دینے کی ضرورت ہے۔