اسلام آباد (جیوڈیسک) مولانا محمد خان شیرانی کی زیر صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس میں ارکان نے سفارش کی کہ پارلیمنٹ کے قواعد و ضوابط میں تبدیلی کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
جس کے تحت کوئی بھی بل پیش کرنے سے پہلے کونسل کی رائے لینا ضروری ہو گی۔ مولانا شیرانی کا کہنا تھا کہ مرد کو دوسری شادی کیلئے بیوی سے اجازت کی ضرورت نہیں اس بارے میں کونسل اپنی سفارشات دے چکی ہے۔
کچھ قوتیں حقوق کے نام پر اپنا ایجنڈا نافذ کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سال 2011 ،12 کی رپورٹیں جلد پارلیمنٹ میں پیش کر دی جائینگی۔