اب اسلامی پاکستان کی قوم کو ضرورت ہے، سراج الحق

Siraj-ul-Haq

Siraj-ul-Haq

مظفرآباد (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کو ایٹم بم سے زیادہ قومی یکجہتی کی ضرورت ہے، نئے پاکستان کا مستقبل نہیں، اب اسلامی پاکستان کی ضرورت ہے۔

سراج الحق کا دورہ مکمل کرنے کے بعد آزاد کشمیر پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا،ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

دھیرکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ اکیس نومبر کو مینار پاکستان سے اسلامی پاکستان کی تحریک کا آغاز کرینگے، موجودہ صورتحال میں پاکستان کو ایٹم بم سے زیادہ قومی یکجہتی کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مارشل لاء اور آئین توڑنے کا خطرہ ٹل گیا ہے۔

قوم کو سیاسی مداریوں سے نجات دلانے کا وقت آ گیا ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارت سے دوستی ملک سے غداری ہے۔پاکستان میں مفادات کی جنگ جاری ہے۔ نئے پاکستان کی نہیں، بلکہ اسلامی پاکستان کی ضرورت ہے۔