کراچی: تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی نے حکومت پاکستان کی جانب سے دئیے گئے ضابطہ اخلاق کے مطابق ملک بھر میں قربانی کی کھالیں جمع کی ،اور اس امر کو یقینی بنایا گیا کہ حکومتی احکامات کی مکمل پابندی کی جائے۔
ملک بھر میں گزشتہ سال کی نسبت اس سال کھالوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ۔ترجمان دعوت اسلامی نے کہا ہے کہ دعوت اسلامی ان تمام مسلمانو ں کی شکر گزار ہے جنہوں نے ہم پر اعتماد کرتے ہوئے قربانی کی کھالیں عطیہ کیں ۔
ترجمان نے مزید کہا کہ الحمد للہ دعوت اسلامی خالصتاً دین اسلام کی تبلیغ کررہی ہے ،دعوت اسلامی پر امن غیر سیاسی تحریک ہے جو دنیا کے 200 سے زائد ممالک اور 102 سے زائد شعبہ جات میں اسلام کی خدمت کررہی ہے۔