وزیرآباد (جی پی آئی) مرکزی صدر شباب ملی پاکستان عتیق الرحمن خان نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب میں امت کی سلامتی اور بقاء کا واحد رستہ ہے۔ شباب ملی نوجوانونوںکونظریہ پاکستان کے ساتھ جوڑے گی اورپاکستان توڑنے کی ہرنا پا ک سازش نا کام بنا ئے گی۔21نومبرکومینار پاکستان پرجماعت اسلا می کا تین روزہ اجتما ع عام نئی تاریخ رقم کرے گا۔
شباب ملی ہراول دستہ کاکرداراداکرے گی۔نوجوان ملک کی تقدیربدلنے کے لئے اٹھ کھڑے ہوںنوجوان طبقہ اگرمتحدنہ ہواتولٹیرے پھرحکمران بن جائیں گے۔وہ ضلعی نائب صدر شبا ب ملی صابر حسین بٹ کے برادر نسبتی اورسیف اللہ بٹ ،سمیع اللہ بٹ ،ثناء اللہ بٹ کے بھائی کلیم اللہ بٹ کی وفات پراظہار تعزیت کے بعدمقامی صحافیوںسے گفتگوکررہے تھے۔اس موقع پر ضلعی صدر شبا ب ملی بشارت صدیقی،ضلعی نائب صدر محمدیوسف،زمان حیدر چیمہ،عقیل احمد،وسیم شاہد اولکھ، اویس جاوید ملک،علی حسن،رضوان بابر اوردیگربھی موجودتھے۔
انہوں نے کہا کہ وطن عزیزمیںسب سے زیادہ یوتھ ہونے کے باوجودپاکستان میںنوجوانوںکاکردارنظرنہیںآتا۔ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پاکستان کے نوجوانوںکونظریہ پاکستان سے دورکیا جارہاہے۔ان حا لا ت میںشباب ملی نے نوجوانوںکوبیدارکرنے اورنظریہ پاکستان سے روشنا س کروانے کے لئے خصوصی مہم کا آغازکردیا ہے۔انہوںنے کہا کہ حضرت اما م حسین کی شہادت جبرواستعدادمزاحمت کی علا مت ہے۔امت مسلمہ فلسفہ حسینیت کوبھلا کرمسائل کاشکار ہے۔حضرت امام حسین نے دین اسلا م کی بنیادوںکومستحکم کیااسوہ حسین کامشعل راہ بنا کریذیدی قوتوںکومقابلہ کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلا می ہی پا کستان کوکرپشن سے پاک کرکے قائد واقبا ل کا پاکستان بنا ئے گی۔
جماعت اسلا می کی نیک وصالح قیادت ہی پاکستان کے تمام مسائل حل کرنے کی صلا حیت رکھتی ہے اورپرامن معاشرہ تشکیل دے سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان کی خاطرقربان کرنے والے ملا عبد القادر،پروفیسر غلام اعظم ودیگرکوخراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت عبد القادرملااورپروفیسرغلام اعظم کوشہیدپاکستان کا خطاب دے۔