بغداد (جیوڈیسک) اس غیر مصدقہ پیغام میں دولتِ اسلامیہ کے ایک ترجمان کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ خلافت کے نفاذ کا دائرہ اب مغربی افریقہ تک پھیل گیا ہے۔
دولتِ اسلامیہ کے ممکنہ صوتی پیغام میں ایک شخص اپنا تعارف تنظیم کے ترجمان محمد العدنانی کے طور پر کرواتا ہے اور کہتا ہے کہ ہم خلافت کی مغربی افریقہ تک پھیلائو کی اچھی خبر سنا رہے ہیں
کیونکہ خلیفہ نے ہمارے برادر سنی گروپ کی جانب سے تبلیغ اور جہاد کے لئے وفاداری کی پیشکش قبول کر لی ہے۔ پیغام میں مسلمانوں سے مغربی افریقہ میں شدت پسندوں کا ساتھ دینے کے لئے بھی کہا گیا ہے۔
واضع رہے کہ گزشتہ ہفتے بوکو حرام نے وفاداری کا اعلان ٹوئٹر پر تنظیم کے سربراہ ابوبکر شیکائو کے اکائونٹ سے جاری کئے جانے والے ایک آڈیو پیغام میں کیا تھا۔